مجھے امید ہے کہ خدا مجھے بچائے گا۔ ihgwsm

بہت سے لوگ کہتے ہیں، ’’ میں نجات یافتہ بننا چاہتا ہوں۔‘‘اور اِسلئے، اِس کِتابچے میں، ہم اِس سوال کاسامنا کرنے کی
کوشش کریں گے، مُکمل ایمانداری کے ساتھ:مُجھے نجات یافتہ بننے کیلئے کیا کرنا چاہئیے؟کیونکہ ہم جانیں گے کہ کوئی بھی نجات یافتہ بننے کیلئے کُچھ نہیں کر سکتا، یہ بہت سے قاریوں کو جلد ہی دِل شِکستہ کر دے گاجو یہ نتیجہ نِکالینگے کہ صُورت حال مایوس کُن ہے اور کوئی بھی نجات نہیں پائے گا۔لیکن حقیقت یہ ہے، ہمارے دور میں نجات پانے والوں کی حالت نااُمیدی سے پرے ہے۔درحقیقت، جیسا کہ ہم احتیاط سے بائبل کا مُطالعہ کرتے ہیں ہمیں پتا چلتا ہے کہ بائبل کے شواہد ہمیں دِکھاتے ہیں کہ لوگوں کی ایک بڑی فصل تاریخ میں اِس وقت نجات یافتہ بن رہی ہے۔
ہمارے دور میں بائبل کی شہادت یہ ہے ، کہ تاریخ میں کِسی بھی وقت سے کہیں زیادہ لوگ نجات یافتہ بن رہے ہیں۔ لیکن وہ کسی مُقامی کلیسیا یا مُبشر کے نجات کے منصُوبے پر عمل کرنے سے نجات یافتہ نہیں بن رہے ہیں جو کہ ایک مُقامی جما عت کے نجات کے منصُوبے کی تائید کرتا ہے۔ہم جانیں گے کہ یہ بہت اہم ہے کہ وہ جو خُدا کے نجات کے پروگرام کی تعلیم دیتے ہیں ایسا نجات کے منصوبے کے ساتھ جِسے خُدا نے تشکیل دیا ہے اَز حد ایمانداری کے ساتھ کریں جیسا کہ یہ بائبل میں قلمبند کیا گیا ہے۔

ihgwsm-ur-194x300.