DGLY کیا خُدا آپ سے محبت کرتا ہے؟

سوال نمبر1۔ بعض اوقات میَں حیران ہوتا ہوں کہ کیا خُدا مُجھ سے محبت رکھتا ہے۔ اگر وہ محبت کرنے والا خُدا ہے، پھر کیوں دُنیا میں اِتنا غم اور تکلیفیں ہیں؟
جواب: اُس کی کتاب میں جسے بائبل کہتے ہیں، خُدا وضاحت کرتا ہے کہ اِن ساری تکلیفوں اور غموں کا سبب ہمارے گُناہ ہیں۔ یہ سچ ہے کہ خُدا ساری دُنیا پر اپنا پیار ظاہر کرتا ہے، جیسا کہ ہم بائبل میں اکثر اِستعمال ہونے والی آیات میں سے ایک کو پڑھتے ہیں:
“کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہوبلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے۔”یوحنا3: 16

dgly_ur_300x300

ڈاون لوڈ